چائینز لائبریرین بہترین حکمران
چائنیز لائبریرین بہترین حکمران
تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کیا ناصرف اپنے خطے بلکہ انسانیت کو بہت سی برائیوں سے بچایا انہیں اہم ترین شخصیات میں سے ایک نام ہمارے خطے یعنی ایشیا سے تعلق رکھنے والے لائبریرین حکمران ماؤزے تنگ کا ہے
۔ماءوزے تنگ جیسے حکمران سالوں صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں چین کا یہ عظیم حکمران 19 نومبر 1893 کو چین کے صوبہ ہینان میں معمولی کاشتکار گھرانے میں پیدا ہوا جوانی سے اپنے آخری ایام تک تمام سرگرمیاں بغاوت پر مرکوز تھی ابتدائی تعلیم اپنے قریبی سکول سے حاصل کی موءوزے تنگ نے مختلف مکاتب فکر فلسفیوں کامطالعہ کیا ۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد موءوزے تنگ کو لائبریرین کی نوکری مل گئی ماءوزے تنگ نے تھوڑے عرصے لائبریرین کی نوکری جاری رکھی درحقیقت ماوزے تنگ کا لائبریرین بننے کا مقصد چائنا کے عوام کی تاریخ و ثقافت مختلف فلسفیوں کے نظریات کا بغور مطالعہ کرنا تھا اس دوران ماؤزے تنگ نے مختلف مکاتب فکر اور فلسفیوں کا بغور مطالعہ کیا ہزاروں لاکھوں کتابوں تک رسائی لائبریرین کا پیشہ اختیار کرنے سے ہی حاصل کی جاسکتی تھی ۔اسی مدت کے درمیان ماوزے تنگ کی ملاقات دو پروفیسرزحضرات سے ہوئی جن کا نام
١۔ پروفیسرلی تا چاؤ
٢۔پروفیسرچن تو ہشیو
یہ دونوں حضرات چین کے کمیونسٹ پارٹی کے بانی تھے ۔ان دونوں پروفیسرز سے ملاقات کے دوران ماؤزے تنگ نےان سے بہت کچھ سیکھا درحقیقت لائبریرین بننے کے دوران ماوزے تنگ مختلف نظریات کا مطالعہ کیا کرتا تھا جس میں کال مارکس اور لینن سے بہت زیادہ متاثر ہوا ۔ایک توماءوزے تنگ پہلے ہی باغی ذہن کا مالک تھا دوسرا اس کومارکس اور لینن کی تحریروں نے بہت متاثر کیا انقلاب برپا کرنے کے لیے اس نے انیس سو اکیس میں چین کے صوبہ ہنان میں کیمیونسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔اور تھوڑے ہی عرصے میں اس پارٹی کا لیڈر بن گیا اب اس نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ کے تحت تحریک چلائی اور اس میں آہستہ آہستہ شہرت سمیٹتا گیا اس کو پہلے مقامی طور پر شہرت حاصل ہوئی پھر اس کے بعد قومی طور پر پارٹی کا لیڈربن گیا موءوزے تنگ نے کسانوں کو ساتھ ملا کر کافی کامیابی سمیٹی اور 1926 میں کسانوں کو بغاوت پر آمادہ کردیا چنانچہ کسانوں کی بغاوت کو منتانگ فوج نے کچل دیا اب ماؤزے تنگ کو وہاں کی فوج نے بھانپ لیا اور ان کی نظروں میں آ گیا لہذا وہ پہاڑی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا اس نے پہاڑوں پر کافی عرصہ گزارا اب اس کی ملاقات گوریلوں کے خوفناک گروں سے ہوئی۔
اب اس نے گوریلوں کےساتھ مل کر ایک زبردست فوج تیار کی اب موءوزے تنگ روسی فوجیوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا ۔انیس سو تیس میں اس نے خفیہ مورچے تلاش کرنا شروع کر دیئے تھے سرخ فوج نے موءوزے تنگ کی باغیانہ سوچ کی وجہ سےاعتماد نہ کیا انہوں نے سرخ فوج کو منتا نگ فوج کے ساتھ محاذ آرائی کے لیے میدان میں اتار دیا منتانگ فوجوں نے ان کو بری طرح شکست دی اور ان کے تمام مورچے تباہ و برباد کر دیے سرخ فوج کو بری طرح شکست دی ۔اب ماءوزے تنگ فوج کے ساتھ شمال مغربی چین بھیج دیا اب انہوں نے ایک سال تک فوجی اڈے منظم کیے۔ اب موءوزے تنگ نے پارٹی کی قیادت سنبھال لی ۔
موزے تنگ اب چین میں کمیونسٹوں کے دفاع کے لئے موقع کی تلاش میں تھا انیس سو تیس میں جاپان نے منچوریا پر حملہ کر دیا چنانچہ ماؤزے تنگ کے لیے اس سے بہتر اور کوئی موقع نہ تھا کمیونسٹوں کا دفاع کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی موقع نہ تھا کہ کمیونسٹوں کا دفاع کیا جائے جاپانی فوجوں نے کو منتانگ فوج کے ہاتھوں شکست کھائی دوسری جنگ عظیم میں جاپان سے شکست کے بعد چینی کیمونسٹوں اورکومنتانگ فوجوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہوگئی جس میں کومنتانگ فوجوں کو شکست ہوئی چنانچہ اب کیمیونسٹ نے چین کولی پبلک قرار دے دیا ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جاری ہے ۔۔۔۔۔
تبصرے