جم مائنڈ فری لائبریری
جم مائنڈ فری لائبریری
پاکستان آبادی کے حساب سے ایک بڑا ملک ہے جس کی آبادیء٢٠١٨ کی مردم شماری کے مطابق ٢٢کروڑ سے زائد ہے اور جس میں نوجوانوں کی اکثر تعداد جمز میں جاتی ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنے جسم کو منٹین کرنے کے لئے اپنے آپ کو جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ،اپنے آپ کو فزیکل طور پر سخت جان کرنے کے لیے ،سالانہ مقابلوں میں اپنے آپ کو منوانے تن سازی کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ، پا کستان کی مختلف جمز میں تشریف لاتے ہیں ۔ان جمز میں نوجوانوں کو جسمانی طور پر مضبوط کیا جاتا ہے لیکن میری ذاتی رائے میں روحانی اور دماغی طور پر اتنا مضبوط نہیں کیا جاتا۔۔جس کے ہمارے معاشرے میں بہت سے منفی اثرات بھی آئے روز خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔ان تمام کو مثبت پہلو میں تبدیل کرنے کے لیے
*مائنڈ فری جم لائبریری*
بنائی جائیں جس کے مقاصد ،فوائد درج ذیل ہے۔
۔ ۔ مائنڈ فری جم کے مقاصد اور فوائد:
نوجوانوں کو ذہنی طور پر اور روحانی طور پر مضبوط کر،
نوجوانوں کو غیر معیاری ادویات سے بچانا،2
نوجوانوں کے جنرل نالج میں ایک خاص حد تک اضا3 کرنا
تاکہ وہ دنیا کی کسی بھی جم میں جا کر وہاں کے ہر طرح کے ماحول کو سمجھ سکے اور وہ اپنے آپ پر بہت فخر محسوس کرے تاکہ وہ اس کے ہر طرح کے ماحول اور خاص طور پر نئی سے نئی اور جدید سے جدید الیکٹرونک مشین کا استعمال کرسکے۔
اس کے علاوہ غیرمعیاری ادویات کے استعمال کو بھی روکا جاسکے تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو باشعور شہری بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان اتنا شعور اوجاگر کرسکےاور ان کو بتلا سکے کہ اگر آپ ایک لمبے سفر کے بعد جو کامیابی حاصل کرتے ہیں مستقل کامیابی ہوتی ہے جب کہ اس طرح کی غیر ضروری ادویات لینے سے آپ جسمانی طور پر بہت نقصان اٹھا سکتے ہیں کیونکہ آپ کی ایک زندگی کے ساتھی کئ زندگیاں جوڑی ہوتی ہیں ۔
فوائد
نوجوانوں کو جسمانی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ روحانی اور دماغی طور پر بھی مضبوط کرنا ۔
جمز کی تاریخ سے آگاہ کرنا۔
جمز کے اصل ہیروز سے آگاہ کرنا اور شعور دینا۔
غیر ضروری اشیاء کے استعمال اور غیر ضروری ادویات کے استعمال سے روکنا ۔
اصل کامیابی کی طرف لانا ۔جو بےشک چند سالوں بعد حاصل ہو لیکن اصل کامیابی وہی ہوتی ہے جو آپ کو پوری زندگی کامیاب رکھتی ہے ۔
شارٹ کٹ سے بچانا ۔
ان کے مائنڈ کو ہر طرح کی خرافات سے بچا کر ان کو روحانی سکون مہیا کرنا ۔
ہر طرح کے فیصلے کرنے میں آسانی بھی مہیا آئے گی۔۔
مائنڈ فری لائبریری میں گپ شپ سے اپنے سینئر سے" فیس ٹو فیس "ملاقات کے ساتھ ان سے جدید سے جدید اور قدیم سے قدیم معلومات حاصل کرنا۔
"مائنڈ فری لائبریری*میں کس طرح کا مٹیریل رکھا جائے
1جمز کی تاریخ ۔
قومی جنرل برائے فزیکل ایجوکیشن2
نئے اور پرانے مقابلوں کی معلومات ۔3
سی ڈیز ۔4
ڈیویز ۔5
فزیکل ایجوکیشن سے متعلق آرٹیکلز ۔6
فزیکل ایجوکیشن اور جم ریلیٹڈ نئی تحقیق اور سروے ۔7
پاکستان میں موجود انٹرنیشنل میگزین برائے فزیکل8 ایجوکیشن اور جیمز ۔۔8
انٹرنیشنل فزیکل ایجوکیشن images ،Animations''9
انٹرنیشنل رسائل و جرائد برائے فزیکل ایجوکیشن اور جیمز 10
۔
اس کے ساتھ ساتھ جدید ترین مشینوں کے بارے میں تمام تر معلومات ان کے استعمال کا صحیح طریقہ
امریکن کورین چائنا اور برطانوی لٹریچر پر مواد جس میں ان تمام ممالک میں موجود جیمز ان میں موجود کامیاب ہونے والے لوگ ان کی تمام تر معلومات ۔
وقت قدیم سے وقت جدید تک کہ تمام ہیروز کی بائیوگرافی برائے کلب جمز
درج بالا تمام تر آئیڈیازپر عمل کرکے ہم نہ صرف جم میں مائنڈ فری لائبریری کی اہمیت افادیت کواوجا گرکر سکتے ہیں بلکہ دنیا بھرمیاپنا ایک الگ مقام بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
تبصرے