لائبریرین کون ؟



 

محکمے یا ادارے یا کسی آگنائزیشن کو چلانے کے لیے کسی خاص شخص کی ضرورت پڑتی ہے جو مکمل طور پر اس ادارے کو چلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا ہے جو مکمل طور پر خاص خاص ادارے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے اس کو پستیوں سے نکال کر بلندیوں کی طرف لے کر جاتا ہے جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے آج تک بے شمار پیش ادارے اور پیشہ وروجود میں آ چکے ہیں انہیں پیشوں کے تناظر میں ایک پیشہ لائبریرین یعنی  کتاب دار کا بھی ہے.


 https://legcatastrophetransmitted.com/idgezmy6g?key=a3864497661d072ec481371eb21579aa


ایک لائبریرین وہ شخص ہوتا ہے جو پیشہ ورانہ طور پر لائبریری میں اپنی تمام تر سہولیات میسر کرتا ہے جس میں کچھ سماجی اور کچھ تکنیکی پروگرامنگ بھی ہے جو اپنے قارئین کو میسر کرتا ہے اور قارئین کے لئے تمام تر سہولیات بروقت پہنچاتا ہے ۔

اگر تاریخی تناظرمیں دیکھا جائے تو آٹھویں صدی عیسری میں اشور بنی پال کنگ آف اسریا نے پہلی لائبریری بنائی گئی وینتیان میسوپوٹامیا آشور بنی پال تاریخ کا وہ پہلا انسان تھا جس نے لائبریری، لائبریری پروفیشن کو متعارف کروایا تاریخی تناظر میں دیکھا جائے تو اشور بنی پال وہ انسان ہے جس نے لائبریری پروفیشن کی بنیاد رکھی ۔اس وقت لائبریرین کو باقاعدہ لائبریرین کا نام نہیں دیا جاتا تھا بلکہ اسے ایک کتابوں کا رکھوالا Keeper of Books)کے نام سے پکارا جاتا تھا یا محافظ کتب یا کتابوں کا خیال رکھنے والا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا اردو میں کتابیں مختلف سمریز اور اس سے ریلیٹڈ مختلف مواد کو ایک جگہ پر کرنے والے کو محافظ کتب خانہ کہا جاتا تھا ۔


 https://legcatastrophetransmitted.com/idgezmy6g?key=a3864497661d072ec481371eb21579aa

مختلف حالات گزرنے کے ساتھ ساتھ لائبریری پروفیشنل کی بدلتا گیا اور اس کو باقاعدہ یونیورسٹیز نے ایک ڈگری کی حیثیت دے دی اب با قاعدہ طور پر مختلف یونیورسٹیز اس میں صرف ماسٹر نہیں بلکہ پی ایچ ڈی تک کرواتی ہیں۔

اب انٹرمیڈیٹ سے لے کر پی ایچ ڈی لیول تک  کےمختلف کورسز نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی کروائے جاتے ہیں ۔ جس کے مطابق لائبریرین ہر طرح کے انفارمیٹک مواد کو اس کے اصل  مقام پر پہنچتا  ہے  بلکہ ہر وہ مواد جس سے آپ کو انفارمیشن میسر آتی ہے وہ لائبریری کا حصہ ہے اور اس کا محافظ لائبریرین ہے آج موجودہ جدید  دور میں لائبریرین کو *لائبریری انفارمیشن آفیسر* کا درجہ بھی حاصل ہے یعنی وہ شخص جو آپ کو ہر طرح کی لیگل انفارمیشن مہیا کرتا ہے اسے لائبریری انفارمیشن آفیسر کا نام دیا جاسکتا ہے دور جدید کے تناظر میں لائبریری مینجمنٹ اور اس سے متعلقہ کوشش بھی کروائی جارہی ہیں تاکہ لائبریری کے ساتھ ساتھ اس کی انفارمیشن اور مینجمنٹ کو بھی کنٹرول کیا جاسکے -


 https://legcatastrophetransmitted.com/idgezmy6g?key=a3864497661d072ec481371eb21579aa

لائبریرین کے تمام تر کاموں میں درج ذیل کام کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ 

١۔ درجہ بندی 

٢۔ کیٹلاگ سازی 

3۔ لیبلنگ 

٤۔ سٹیمپنگ 

٥۔ شیلفنگ

٦۔ ڈیوی ڈیسیمل کلاسیفیکیشن یا کوئی اور سکیم اپلائی کرنا 

٨۔ لائبریری آٹومیشن 

٩۔ مینول ریکارڈ اینٹری 

١٠۔ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام 

١١۔ کتاب ایشو کرنا 

١٢۔ کتاب ریٹرن کرنا 

١٣۔ نئی کتابوں کا آرڈر دینا 

۱۴۔ کسی اور لائبریری کے ساتھ انٹر لائبریری لون کرنا 

۱۵۔ لائبریری کنسورشیم 

۱۷۔ لائبریری ایڈورٹائزمنٹ 

۱۸۔فیڈبیک ،تجاویز حاصل کرنا 

۱۹۔ مختلف طرح کی تقریبات کا انعقاد جیسے کتاب میلہ مضمون نگاری کے مقابلے وغیرہ ۔

۲۰۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل لائبریری کا قیام اور اس کی سروس آن لائن کرنا ۔

۲۱۔ تاکہ لائبریری بند ہونے کی صورت میں یہ تمام سروسز گھر بیٹھے بھی حاصل کی جا سکیں ۔

۲۲۔ممبر شپ کرنا 

۲۳۔ لائبریری ریڈ زکے درمیان مقابلے کے لئے تمام تر سہولیات میسر کرنا ۔

ایک پروفیشنل لائبریرین جو ایک طویل تر مطالعے کے بعد اور کسی لائبریری میں تربیت کرنے کے بعد مکمل تیار ہو کر کسی لائبریری میں آتا ہے وہی پروفیشنل لائبریرین ہوتا ہے اور وہی ان تمام تر کام کو اپنے پروفیشن کا حصہ سمجھتا ہے اپنے گھر کا کام سمجھ کر تا ہے 


 https://legcatastrophetransmitted.com/idgezmy6g?key=a3864497661d072ec481371eb21579aa

درج بالا وہ تمام تر کام ہیں جو ایک پروفیشنل لائبریرین  کرتا ہے ہمارے معاشرے میں اکثر سوال پوچھا جاتا ہے کہ لائبریرین کون تو اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو چکا ہوگا کہ لائبریرین کون؟؟؟

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

لائبریری ٹیکنالوجیز

دنیا کا طاقتور ترین لائبریرین

ایک کتاب سے ارب پتی بننے والی خاتون رائٹر