جذبہ حب الوطنی میں اساتذہ کا کردار

 جذبہ حب الوطنی میں اساتذہ کا کردار

 

کہیں فرقہ پرستی ہے تو کہیں ذاتیں ہیں 

کیا زمانے میں پنپنے کی فقط یہی باتیں ہیں 

جب کسی قوم یا کسی فرد پر مشکل وقت آتا ہے اس وقت ملت کے معمار میدان عمل میں آتے ہیں اپنی آنے والی نسل اور موجودہ  بنی نو انسان کی صحیح رہبری اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے میدان میں ان کو صحیح راہ دکھاتے ہیں  لیکن سچ ہے کہ ایسا اب کچھ بھی 

 نہیں رہا وہ جذبہ جس جذبے کی بنیاد پر یہ ملک خداداد پاکستان وجود میں آیا جس کی بنیادوں میں ہمارے اساتذہ ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے جن کی بے جا قربانیوں سے آج ہم سکھ کا سانس آزادی کی فضا میں لے  رہے ہیں جیسے تیسے بھی ہے ایک ملک تو ہمارا ہے یہ لوگ تو ہمارے ہیں نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہمارے ہیں  سرحدوں پر رہتا ہوا ایک فوجی ہمارا ہے ہمیں اسی جذبہ حب الوطنی کے تحت اپنی آنے والی نسلوں کی رہبری کرنی ہے بطور اساتذہ ہمیں انہیں سیدھا راستہ  دکھانا ہے کسی ایک خاص جماعت کسی ایک خاص فرقہ یا کسی خاص گروہ کی پیروی نہیں سکھانی کہ انہیں پاکستانیت اور جذبہ حب الوطنی  سکھانا ہے یہ ملک جس کا نام پاکستان ہے یہ ہمارے آباؤ اجداد کے خون سے ہی بنا ہے یہ وہی جذبہ تھا جس پہ کیا ہم  نے انگریزوں اور ہندوؤں کو شکست دی یہی جذبہ تھا جس نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی یہی جذبہ آج سے نہیں ہندوؤں کو مجبور کیا کہ ہم اپنی ایک اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی یہی جذبہ حب الوطنی تھا جس کی وجہ سے آج ہمیں آسان فضا میں سانس لے رہے ہیں آزادی کی قدر کرنی ہے تو لیبیا ،شام، عراق ،فلسطین وکشمیر سے پوچھے جہاں پر گھروں کے باہر دوسرے ممالک کی فوجی تعینات ہیں وہ اپنے ملک میں ہوتے ہوئے بھی انجان ہیں بے بس ہیں بے چار ہیں  ان کے سانس لینے پر بھی پابندیاں عائد ہیں جذبہ حب الوطنی ہے جو ہمیں پوری دنیا میں اپنی امتیاز قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے جذبہ حب الوطنی کے تحت ہی آج ہم زندہ ہیں پاکستان اس لیے بنا ہے کہ ہم اس کے ساتھ محبت کریں پاکستان اس لیے وجود میں آیا کہ اس کی نظریات اس کے ساتھ اور اس کے جذبات کی نہ صرف قدر کریں بلکہ اس کو اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں اس جذبہ حب الوطنی کو بیدار کرنے میں اساتذہ اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں پاکستان بھر میں تمام اساتذہ اگر ہر روز اسکول، کالج ، یونیورسٹی اور اکیڈمیز میں تقریبا دس سے بیس منٹ کا لیکچر اپنے طلباء طالبات کو دیں کہ جذبہ حب الوطنی پاکستان کیا ہے اسلام کیا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک قوم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں جذبہ حب الوطنی دیکھناہے توکوریا یا دوسرے ان ممالک کا مشاہدہ کریں جو اپنے ملک پر تن من دھن قربان اور دوسرے ممالک کی زبان نہیں سکھتے کہیں وہ غلام نہ ہو جائیں اور ایک ہم ہیں کہ ابھی زبانوں سے دوسری زبانوں پر نہ صرف تقویت دیتے ہیں بلکہ جذبہ حب الوطنی کے تحت اردو سمجھنے کو  اور سیکھنے کو بھی ایک گناہ سمجھتے ہیں یہی جذبہ حب الوطنی ہے جس کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اس وقت اساتذہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے وہی 1947 سے پہلا  والا جذبہ  پیدا کرنا چاہیے تاکہ ہم ایک مخصوص جماعت, مخصوص فرقے یا مخصوص گروہ کے چنگل سے نکلے اور پاکستانیت کی اجتماعیت کی بات کریں انفرادی فائدہ سے اجتماعی فائدہ نہیں پاکستان کو ترجیح دیں اور اپنا تن ،من ،دھن پاکستان کی ترقی بحالی اور خوشحالی پر لگا دیں اور پورے پاکستان سمیت پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم لہرائے اس میں سب سے زیادہ کردار صرف اور صرف اساتذہ ہی ادا کر سکتے ہیں جو ہماری موجودہ نسل اور آنے والی نسل کو صحیح معمارہیں اور قوم کے رہبر ہیں مجھے امید ہے کہ اس تحریر کو پڑھنے کے بعد بہت سے اساتذہ اس پر عمل کریں گے اور جذبہ حب الوطنی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اپنے طلباء طالبات کا لیکچر دیں گے ۔

شکریہ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

پاکستان زندہ باد 

قائد اعظم پائندہ باد 

۔دانش رضا قریشی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

لائبریری ٹیکنالوجیز

دنیا کا طاقتور ترین لائبریرین

ایک کتاب سے ارب پتی بننے والی خاتون رائٹر