چائینز لائبریرین بہترین حکمران
چائنیز لائبریرین بہترین حکمران تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کیا ناصرف اپنے خطے بلکہ انسانیت کو بہت سی برائیوں سے بچایا انہیں اہم ترین شخصیات میں سے ایک نام ہمارے خطے یعنی ایشیا سے تعلق رکھنے والے لائبریرین حکمران ماؤزے تنگ کا ہے ۔ماءوزے تنگ جیسے حکمران سالوں صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں چین کا یہ عظیم حکمران 19 نومبر 1893 کو چین کے صوبہ ہینان میں معمولی کاشتکار گھرانے میں پیدا ہوا جوانی سے اپنے آخری ایام تک تمام سرگرمیاں بغاوت پر مرکوز تھی ابتدائی تعلیم اپنے قریبی سکول سے حاصل کی موءوزے تنگ نے مختلف مکاتب فکر فلسفیوں کامطالعہ کیا ۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد موءوزے تنگ کو لائبریرین کی نوکری مل گئی ماءوزے تنگ نے تھوڑے عرصے لائبریرین کی نوکری جاری رکھی درحقیقت ماوزے تنگ کا لائبریرین بننے کا مقصد چائنا کے عوام کی تاریخ و ثقافت مختلف فلسفیوں کے نظریات کا بغور مطالعہ کرنا تھا اس دوران ماؤزے تنگ نے مختلف مکاتب فکر اور فلسفیوں کا بغور مطالعہ کیا ہ...