نیو الھجرالائبریری
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
نیو الھجرا سکول پچھلے 16 سال سےگوجرخان اور گردونواح کے طلباء وطالبات کی علم کی پیاس بجھانے اور صحیح راستہ پر گامزن کرنے میں مصروف عمل ہے'ابتدا میں اس سکول نے چند طلباء کو مستفیدکیااآج یہ تعداد سینکڑوں میں ہےاس میں نا صرف پاکستانی بلکہ آکسفورڈ نصاب بھی پڑھایا جا رہا ہےپچھلے کئی سالوں میں سکول کے طلباء نے نصابی و ھم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہر میدان میں اپنا لوہا منوا یا نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں حصےلینے میں عمل و تحقیق کا حونامطالعے کی عادت ہونابےحد لازم ہےمطالعہ آپ کوسکون مہیا کرتا ہےبلکہ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں آپ کودوسروں سے ممتاز بناتاہے۔اانہی مقاصد کی تکمیل کے لئے اس ادارے میں کتب خانے کی بنیاد رکھی گئی تاکہ جسمانی وذہنی طور پر طلباء واساتذہ علم کے نور سے منور ہوسکیں۔
تعارف نیوالھجرالائبریری
شروع میں اس کتب خانےکوصرف چند کتب میسر تھیں اسکے بعدادارے کی ترقی وکامیابی کے پیش نظرملکی و بین الاقوامی پبلشرز نےاپنی کتب لائبریری کےسپردکیں۔آج سے تقریباًچار سال پہلے اس کتب خانے کو لائبریری پروفیشنلز"کے سپرد کیا۔اس سے پہلے کتب بےترتیب الماریوں کی زینت تھی
*لائبریری کولیکشن*:
جب اس کتب خانے کی بنیاد رکھی گئی ، اس میں چند کتب تھیں،لیکن آج یہ تعدادچار ہزار سے بھی زیادہ ہوچکی ہےاور مزید روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ناصرف کتب بلکہ اخبارات ،رسائل وجرائد،سی ڈیز ،ڈی وی ڈیز وغیرہ اس لائبریری کا سرمایہ ہیں۔لائبریری میں ایک ہزار سےزیادہ غیر نصابی اردو،انگریزی فارسی اور اسلامی ادب پرکتب موجود ہیں ؟جو تحریر وتقریر کےمقابلوں میں اساتذہ اور طلبہ کی مکمل رہنمائی کرتی ہیں ۔اس کے علاوہ انسائیکلوپیڈیا اور ڈکشنریز بھی اسی کس زبردست حصہ ہیں
تکنیکی طریقہ کتب خانہ
کتب خانےمیں تکنیکی طور پر Accession Noکی ترتیب بھی اسی اعتبار سے مضمون وار الماریوں میں رکھی گئی ہے کہ قاری خود بھی بآسانی کتاب نکال سکتا ہےاب تک کی کوشش سے ان نمبرز کو دس لاکھ تک کتابوں پرلگایا جا سکتا ہےاور ھر کتاب پر الگ اسیکشن نمبر درج ہے۔
*سرکولیشن سیکشن*
کتب خانہ میں سرکولیشن سکشن موجود ہے جہاں سے کتب کو check in check outکیا جاتا ہےاب تک دو ھزار سے زیادہ کتب کو check in اورcheck outکیا جاچکا ہے جوکہ اسکول لائبریری میں اعزاز سے کم نہیں ۔
*لائبریری فرنیچر*
لائبریری میں دس کرسیوں کےساتھ تین میز موجود ہیں جوکہ طلباء واساتذہ کو آرام دہ ماحول میں مطالعہ کی سھولت مہیا کرتے ہیں ایک کرسی ومیز ناظم کتب خانہ کے بیٹھنے کے لیے موجود ہیں الماریوں کی تعداد پندرہ ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں کتب رسائل وجرائد موجود ہیں اور مزید کی گنجائش ہے۔
*جدید آلات اور لائبریری*
لائبریری میں کمپیوٹر اور پرنٹرموجود ہیں جس پر ناظم کتب خانہ نا صرف کام کرتے ہیں بلکہ دنیا بھر موجود انٹرنیٹ پر میسر کتابوں اور جدید معلومات نا صرف حاصل کرتےہیں بلکہ اس کو لائبریری قائیرین کے ساتھ شیئر بھی کرتے ہیں لائبریری کا اپنا ای میل بھی موجود ہے ۔
*غیر کتابی مواد*
غیر کتابی انسیکلو پیڈیا ،لغت ،ڈائریکٹرز وغیرہ ۔لائبریری میں موجود 30مضمون وار لغات ،پانچ انسکلوپیڈیاز،اور دو فون ڈایکٹرزموجود ہیں جوکہ نان اشعو ہیں ۔
*رسائل و جرائد*
اس وقت لائبریری میں 30 رسائل وجرائدموجود ہیں جو بر وقت طلباء واساتذہ کے لیے دستیاب ہیں ۔ان رسائل و جرائد کی لائف ٹائم ممبر شپ کی جا چکی ہےاس میں قومی وبین الاقوامی دونوں طرح کے رسائل وجرائد شامل ہیں جن سے اساتذہ وطلباء کی بڑی تعداد فائدہ اٹھاتی ہے نیز ان میں موجود نت نئی معلومات اور تحقیق کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔
CDs DVDs
لائبریری میں سو سےزائد CDs.DvDs موجود ہیں جوکہ کمپیوٹر اور پاکستان سٹیڈی کےساتھ دوسرے مضامین میں طلباء واساتذہ کو معلومات مہیا کرنے کے علاوہ جدید آلات کا صحیح استعمال بھی سکھاتیں ہیں اور دور جدید میں کس طرح جدید آلات سے علم حاصل کرنا ہےاور کس طرح جدید آلات کا صحیح استعمال کرنا ہے۔
*لائبریری میں منعقدہ تقریبات* ۔
مئی 2018میں سات روزہ اگاہی مہم برائے طلباء واساتذہ منعقد کی گئی تھی جس میں لائبریری کا استعمال کیسے کرنا ہے معلومات طلبہ اور اساتذہ کو دی گئی معلومات طلبہ و طالبات اساتذہ کو دی گئی جس سے نہ صرف نصابی بلکہ ہم نصابی کتب پڑھنے اور مطالعہ کی عادت پختہ کرنے میں مدد ملی۔
*ورلڈ بک ڈے 23 اپریل 2019*
بین الاقوامی کتاب کا عالمی دن نیوالھجرہ لائبریری نے کتاب میلے کی صورت کی میں منایا جس میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی بھرپور حصہ لیا اس بین الاقوامی کتاب کے دن کے موقع پر کتاب میلے میں طلباء اساتذہ نے بھرپور ہے تعاون کیا اور طلباء نے اپنے پسند کی کتابیں خریدیں جس سے طالبات اساتذہ نے بھرپور فائدہ اٹھایا اپنی علم کی پیاس کو بجھایا دنیا کو یہ پیغام دیا اگر ادارے اچھے ہوں۔ تو اسکول اور کالج کے بعد بھی انسان کو مطالعے کی عادت سکھاتے ہیں اور نصابی کتب کے علاوہ بھی انسان کو بک ریڈنگ پر زور دیتے ہیں ۔ورلڈ بک ڈے پر کتاب میلے کو نہ صرف اساتذہ بلکہ والدین نے بھی خندہ پیشانی کے ساتھ جی آیا نو کیا۔ کیوں کہ ان کا کتاب دوستی کے ساتھ بہترین تعلق رہا۔
مستقبل کے عزائم اور مقاصد نیو الھجرا لائبریری۔
مستقبل قریب میں ہی اس کتب کلیکشن کو جدید دور کے تقاضوں
اور بہتر طور پر چلانے کی غرض سے لائبریری مینجمنٹ سافٹ ویئر بنایا گیا ہے اس پر بہتر انداز میں لائبریری سروس فراہم کرنے کے لئے جدید سے جدید ہدایات اپلوڈ کی جا رہی ہیں اسے نہ صرف کتابی بلکہ غیر کتابی مواد اور سارا ریکارڈ کمپیوٹر سافٹ ویر میں محفوظ ہو جائے گا جسے کتابوں کو چیک ان اور چیک آؤٹ کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ کتابوں کے بجٹ کو بھی با آسانی بنایا جائے گا مزید یہ کہ بک اور ای فارمیٹ میں موجود تمام ریکارڈ دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا اگر ممکن ہوا سکا تو اس کی علیحدہ سے ایک ویب سائٹ بنا دی جائے گی جہاں سے لائبریری اور اس کے علاوہ بھی طلباء اساتذہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ کتب کوپڑھ سکیں گی
مجھے امید ہے کہ ایک دن یہ کتب خانہ نا صرف گوجرخان کے لیے بلکہ گوجرخان سے باہر سکول لائبریریز کے لئے رول ماڈل ثابت ہو گا۔
انشاءاللہ
دانش رضا لائبریرین
نیو الھجرا لائبریری مین جی ٹی روڈ گوجرخان ۔
03085588606
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے