جذبہ پاکستانیت میں والدین کا کردار
*جذبہ پاکستانیت اور والدین کا کردار* جب کسی قوم یا فرد نے ترقی کی منازل طے کرنی ہوتی ہیں تو ان کے سامنے سب سے پہلے نصب العین یا ویژن رکھا جاتا ہےایک منزل رکھی جاتی ہے ایک راستہ جس راستے کو صراط مستقیم کہتے ہیں وہ راستہ رکھا جاتا ہے صراط مستقیم پر چلتے ہوئے وہ قوم و ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں اور دن دگنی رات چوگنی ترقی کی جاتی ہے لیکن اس جذبہ میں روح پھونکنے کے لیے سب سے پہلے ابتدا ء اپنے گھر سے کرنی پڑتی ہے کامیابی و کامرانی کی عملی روح کو بھونکنے میں والدین اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں دنیا کی ہر غیرت مند قوم یا ملک نے ترقی کرنی ہوتی ہے، تو قوم یا ملک یا دنیا پر حکومت کرنے والے ممالک سب سے پہلے ایک نصب العین بناتے ہیں جس نصب العین کو نیشنل ویژن کا نام دیا جاتا ہے اور اس کو ایک جذبے کے تحت آگے بڑھاتے ہیں اور اس جذبے کو ملک کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے اسی جذبہ کی تکمیل کے لیے ہمارے والدین کو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک نصب العین یا ایک صراط مستقیم دینا چاہیے صراط مستقیم اور نصب العین کا نام پاکستانیت رکھا جائے اور بالکل اسی طرح کا جذبہ بیدار کیا جائے جس طرح کا جذبہ آزادی کی جنگ...